بدھ‬‮   23   مئی‬‮   2018
صرف تین مہینے کا MNA۔۔60فیصد ٹرن آئوٹ۔۔کوئی (ن)لیگی تیار نہیں تھا۔۔پی ٹی آئی کی جیت پکی تھی۔یہ لودھراں والوں نے ثابت کیا کر دیا؟؟جاوید چودھر
  14  فروری‬‮  2018     |     پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار جاوید چودھری نے لودھراں الیکشن کا ایک انتہائی جامع اور قابل فہم تجزیہ پیش کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں انھوںنے کہا کہ لودھراں کا الیکشن کئی پہلوئوں سے ایک سرپرائز پیکج تھا۔ ایک پہلو یہ تھا کہ ایک ایسا الیکشن جس میں صدیق بلو چ کو امیدوار بننے کو کہا گیا تو انھوںنے جواب دیا کہ میں تین مہینے کے لئے الیکشن کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتا۔ ان کے بھتیجے کا کہا گہا تو اس نے کہا میں جنرل الیکشن میں ایم پی اے کے لئے کھڑا ہونا چاہتا ہوں ۔ادھر ہار گیا تو ادھر بھی ہار ہی جائو ں گا۔ ایک ایسا الیکشن جس میں بامر مجبوری ایک غیر معروف اور ان پڑھ آدمی کو الیکشن میں کھڑا کر دیا گیا۔ کوئی بڑی شخصیت انتخابی مہم کےلئے لودھراں نہیں گئی سوشل میڈیا یا کہیں بھی کمپین نہیں

چلائی گئی۔ ایک ایسا الیکشن جس میں پی ٹی آئی اپنے آپ کو فاتح سمجھ کر بیٹھی ہوئی تھی ۔خود علی ترین اتنے پر اعتماد تھے الیکشن والے دن مسلم لیگ (ن) کے پولنگ کیمپ میں چائے ہی رہے تھے۔ایک ایسا الیکشن جس میں عوام کو پتہ تھا کہ ہم نے جسے لائنوں میں لگ کرووٹ ڈالنا ہے وہ جیت بھی گیا تو صرف تین مہینے کےلئے آئے گا۔ ایک ایسا الیکشن جس میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد چار لاکھ اکتیس ہزار دوہے‘۔۔ان میں سے دو لاکھ ساڑھے 24 ہزارووٹرز نےووٹ ڈالے۔سوال یہ ہے کہ یہ ووٹ کسے پڑے؟ اور کس کے خلاف پڑے؟ کیا یہ ووٹ نوازشریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کا ثمر تھے یا یہ ووٹ عمران خان کے اپنے دعووں کے باوجود موروثی سیاست کو پروان چڑھانے اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد اس کے بیٹے کو لیڈر بنانے کی منافقت کے خلاف پڑے۔اس الیکشن کو ایک عوامی ریفرنڈم کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ چاہے یہ نوازشریف کے حق میں تھا یا عدلیہ کے فیصلے اور عمران خان کے خلاف۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
67%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved