مسلم لیگ ن کو اب تک کا بڑ اجھٹکا لگ گیا سا بق وزیر خزانہ نے تحریک انصاف میں شمو لیت اختیا ر کر لی
  12  مارچ‬‮  2018     |     پاکستان

تخت بھائی (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے معروف سیا ستدان اور سا بقہ صو بائی وزیر خزانہ و تعلیم افتخا رخان مہمند نے پا کستان تحریک انصا ف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ، وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا پرویز خٹک اورتحریک انصا ف کی دیگر ذمہ دار قیادت کے ساتھ را بطے مکمل ہو نے کے بعد سا بق صو بائی وزیر افتخار خان مہمند نے پی ٹی آئی میں شمو لیت کا سگنل دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق صو بے کی سیا ست میں ہمیشہ ہل چل مچانے و الے تجربہ کار سیاستدان افتخار خان مہمندنے پا کستان تحریک انصا ف میں باضا بطہ شمو لیتکا فیصلہ کر لیا ہے، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور پی ٹی آئی کی دیگر ذمہ دار قیادت کے ساتھ را بطے مکمل ہو نے کے بعد عنقریب تحریک انسا ف میں با ضا بطہ شمولیت کا اعلان کرینگے ۔ افتخا رخان مہمند گزشتہ ادوار وں میں مختلف حکو متوں کا حصہ رہے

اور کئی مرتبہ وزا رتوں پر فا ئز رہتے ہو ئے انہوں نے علاقے کے ہزا روں لو گوں کو رو ز گار دلا یا ان کی تحریک انصا ف میں شمو لیت کے بعد جہاں پی ٹی آئی کی سیاسی قوت میں مزید اضا فہ ہو گا وہا ں دیگر سیا سی جماعتوں اور مخا لف امیدواروں میں بھی کھلبلی مچ گئی ہیں۔عمران خان کے کھلاڑی بننے کے رضامند ہوچکے ہیں۔ عمران خان کے دورہ فیصل آباد میں شکیل شاہد تحریک انصاف میں اپنی باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔یاد رہے شکیل شاہد سابق ایم پی اے ریاض شاہد کے صاحب زادے ہیں اور ناظم بھی رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سےقبل مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رضا حیات بیراج نے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رضا حیات نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر عمران خان سے ملاقات کی اور اُن کے قافلے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے رضا حیات بیراج کو تحریک انصاف میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کی اور بروقت صحیح فیصلے کو سراہا۔ رضا حیات بیراج خانیوال کے حلقہ این اے 156 سے 2013 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔خیال رہے کہ 2 مارچ کو مسلم لیگ ن کے حلقہ 81 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی نثار احمد جٹ نے ساتھیوں سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی دریں اثناء فروری میں گوجرانوالہ سے منتخب ہونے والے موجودہاور سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی میاں طارق اور میاں مظہر نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
80%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
20%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved