بریکنگ نیوز نواز شریف کو جوتا مارنے والے شخص کا عبرتناک انجام ۔۔ جیل میں اس کیساتھ کیا کام کر دیا گیا ؟ دھماکہ خیز خبر
  13  مارچ‬‮  2018     |     پاکستان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک وڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ایک خاتون اینکر پرسن جیل میں نواز شریف پر جوتا مارنے والے شخص کا انٹر ویولینے جاتی ہے توہیں ن لیگی کارکنان مرد و خواتین آجاتے ہیں اور پھر اس داڑھی والے شخص کو اس قدر غلیظ گالیاں دیتے ہیں کہ الامان الحفیظ تاہم پھر پولیس والے ہجوم کو منتشر کردیتے ہیں ۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف پر جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ تقریب کے دوران جوتا پھینکنے والے تین گرفتار

ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گڑھی شاہو تھانے میں یہ مقدمہ اے ایس آئی اکبر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ جوتا پھینکنے اور نعرے بازی کے عمل میں ملوث تین ملزمان کے خلاف سولہ ایم پی او، 506 اور 355 دفعات کا اندراج کیاگیا ہے۔واضح رہے کہ نوازشریف جونہی تقریر کے لئے ڈائس پر پہنچے تو حافظ منور نامی ایک شخص نے تاک کر نشانہ باندھتے ہوئے ان پر جوتا پھینکا جو ان کے کندھے پر جا لگا۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ ممتاز قادری کی پھانسی، ختم نبوت قانون میں ترمیم اور اسلام آباد دھرنے کے شرکا کےخلاف ریاستی طاقت کے استعمال کی بنا پر نوازشریف پر جوتا اچھالا گیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
68%
ٹھیک ہے
8%
کوئی رائے نہیں
8%
پسند ںہیں آئی
17%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved