صادق سنجرانی نے چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھا لتے ہی کس کو پہلا فون کر ڈالا ، نام سامنے آگیا
  13  مارچ‬‮  2018     |     پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے والے بلوچستان کے سینیٹر صادق سنجرانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ انھوںنے کامیابی کے بعد پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف ، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور فاٹا کے ان سینیٹرز کا شکریہ ادا کیا جنھوںنے انھیں ووٹ ڈالا۔ اپنے بیان میں انھوںنے کہا کہ میں اپنی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے تمام ساتھیوں اور لیڈروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہناتھا کہ آئین اور قانون کے طریقے سے چلوں گا ۔کسی کے ساتھ بھی ناانصافی نہیں ہوگی ۔

اپنے صوبے کی تعمیر و ترقی کےلئے بھی اقدامات کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک سب لوگ برابر ہیں۔ انھوںنے اس موقع پر چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو فون کرکے ان کا شکریہ ادا کیا ۔اور کہا کہ میں آپ کا مشکور ہوں۔ جو آپ کو مجھ سے توقعات ہیں۔انشااللہ میری کوشش ہو گی کہ میں ان پرپورا اتروں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
29%
ٹھیک ہے
14%
کوئی رائے نہیں
29%
پسند ںہیں آئی
29%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved