سینیٹ الیکشن ہا رنے کے بعد نواز لیگ کو بڑا جھٹکا 7 اہم ترین رہنما تحریک انصاف میں شامل
  13  مارچ‬‮  2018     |     پاکستان

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں مسلم لیگ ن کے 7رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچھلے دو ہفتوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے دو لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں اور اگلے چند ہفتوں میں ن لیگ کے مزید 7لوگ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سے بھی زیادہ لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن ہم پہلے ہر حلقے کا تجزیہ لے رہے ہیں کہ وہاں پر ہماری اپنی پارٹی کے لوگوں کی کیا پوزیشن ہے۔اور ہم وہاں سے ن لیگ کے رہنماؤں کو پارٹی میں لے سکتے ہیں یا نہیں ۔اور تین چار لوگوں نے پی ٹی آئی جوائن کر لی ہے جب کہ کچھ ابھی انتظار میں ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved