پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری
  13  مارچ‬‮  2018     |     پاکستان

لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ملک میں شدید گرمی کی پیش نظر پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات دینےکا اعلان کر کیا گیا ۔

پنجاب میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کردیا۔ جس کے بعد سرکاری اورنجی اسکولوں میں چھٹیاں یکم جون کے بجائے 8 جون سے ہوں گی جب کہ تعطیلات 14 اگست کے بجائے 10 اگست تک ہوں گی۔سیکرٹری اسکول ایجوکیشن اللہ بخش کے مطابق اگرمئی میں موسم زیادہ گرم ہوا توشیڈول میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے اوررمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کارصبح 7:00 بجے 11 بجے تک ہوں گے۔واضح رہے کہ رواں سال پاکستان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 15 یا 16 مئی کو ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved