عمران خان کو پاکستان میں " پلانٹ" کرنے والا کون ہے؟؟؟سیاست الیکشن سے کیا ثابت ہو گیا ؟؟رانا ثنا اللہ کا بیان جاری
  13  مارچ‬‮  2018     |     پاکستان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ زرداری عمران گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا ہے۔ کس نے انہیں اکٹھا کیا، اب ڈھکا چھپا نہیں رہا ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں صوبائی وزیرِ قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کی مونچھیں نہیں تو میرا کیا قصور، وہ وقت دور نہیں کہ اسے کانوں سے پکڑ کر دیس نکالا دیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاست میں تشدد اور گالم گلوچ کے بانی عمران خان ہیں، اسے منظم انداز میں پاکستان میں انتشار کے لئے لانچ کیا گیا۔ ووٹ کی طاقت سے اس کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن پر سیاست میں بلی تھیلے سے باہر آ گئی اور زرداری عمران گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا ہے۔ کس نے انہیں اکٹھا کیا، اب ڈھکا چھپا نہیں رہا۔ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے آگے قوم انہیں ایک سٹیج پر بھی دیکھے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved