ملک کے بڑے ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر گرفتار، بچوں کے اغوا میں ملوث ہونے کا شبہ
  13  مارچ‬‮  2018     |     پاکستان

کراچی(ویب ڈیسک) جناح ہسپتال کراچی کے گائنی وارڈ سے جعلی ڈاکٹر پکڑی گئی، پولیس کو ملزمہ پر نوزائیدہ بچوں کے اغوا میں ملوث ہونے کا شبہ، عدالت نے 26 مارچ تک ملزمہ کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔کراچی کا جناح ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو گاؤن پہن کر سال بھر سے جعلسازی کر رہی تھی۔ ہسپتال سیکیورٹی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو پوچھ گچھ کے

دوران خاتون پولیس کو مطمئن نہ کر سکی۔ تلاشی لی تو بیگ سے بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن چیک کرنے والے آلات اور مشکوک ادویات ملیں لیکن ملزمہ کے شعبہ طب سے منسلک ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔خاتون پر وارڈ سے نوزائیدہ بچے اغوا کرنے والے گروہ سے منسلک ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے ملزمہ کے خلاف دفعہ 419 اور 170 کے تحت مقدمات درج کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔ پولیس کے مطابق میٹرک پاس ملزمہ غیر قانونی آپریشن میں بھی ملوث رہی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved