شریف خاندان کو سپریم کورٹ نے بہت بڑی خوشخبری سنا دی،،سیاسی مخالفین کی ساری کوششیں رائیگاں ہو گئیں
  14  مارچ‬‮  2018     |     پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ نے شریف برادان سمیت لیگی رہنمائوں کیخلا ف توہین عدالت کی علیحدہ علیحدہ درخواستیں خارج کردیں ، چیف جسٹس کہتے ہیںسابق وزیراعظم نے تمام باتیں جے آئی ٹی سے متعلق کی، نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں موجود ہے اس معاملے کو مناسب وقت پر دیکھیں گے ، منگل کے روز سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،سعد رفیق ، دانیال عزیز ،نہال ہاشمی ،کیپٹن صفدر، سمیت دیگر لیگی رہنمائوںاور جاوید ہاشمی کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ درخواستیں عادی درخواست گزار محمود اختر نقوی نے دائر کر رکھی تھی ، نواز شریف کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران محمود اختر نقوی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد جی ٹی روڈ پر جلوس نکالا مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے عدلیہ پر تنقید کی جو توہین

عدالت ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نواز شریف کی ساری تقاریر کا ریکارڈ سپریم کورٹ کے پاس موجود ہے اس معاملے کو مناسب وقت پر دیکھیں گے ، جس پر درخواست گزار نے کہا کہ پھر میں اپنی درخواست واپس لے لیتا ہوں تو عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ۔ سعد رفیق کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران محمود اختر نقوی نے کہا کہ سعد رفیق نے پانامہ کیس کے بعد مختلف تقاریر میں عدلیہ کی توہین کی ہے تو چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں بظاہر توہین عدالت نہیں لگی ،عدلیہ کو غیر جانبدار ہونا چاہیے ،جن معاملات پر نوٹس لینا چاہیے تھا لے چکے ہیں ،محمود اختر نقوی نے کہا کہ نہال ہاشمی نے بھی توہین عدالت کی تو جسٹس اعجازالاحسن بولے نہال ہاشمی کو توہین عدالت میں سزا ہو چکی ہے اور دوسری مرتبہ بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری ہو چکا ہے ، بعد ازاں عدالت نے محمود اختر نقوی کی جانب سے نواز شریف سمیت دیگر لیگی رہنمائوں کیخلا ف دائر توہین عدالت کی درخواستیں خارج کردی ، عدالت نے جاوید ہاشمی کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست بھی خارج کردی ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved