انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔پاکستان کے اگلے نگران وزیر اعظم کون ہونگے ؟ نام جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہیں رہے گی
  15  اپریل‬‮  2018     |     پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیر اعظم کے لیے سابق چیف جسٹس تصدیق جیلانی اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کے نام تجویز کیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نگران وزیرا عظم کے ناموں کیلیے تحریک انصاف نے دو ناموں کی منظوری دی ہے۔

ان میں سابق چیف جسٹس تصدیق جیلانی اور سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کے نام شامل ہیں۔تحریک انصاف کی جانب سے ان دو ناموں کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ تک پہنچانے کی ذمہ داری پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو دی گئی ہے۔شاہ محمود قرشی جلد ہی خورشید شاہ سے ملاقات کر کے انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کے لیے تجویز کیے گئے ناموں سے آگاہ کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
44%
ٹھیک ہے
2%
کوئی رائے نہیں
5%
پسند ںہیں آئی
49%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved