حنیف عباسی کو شدید جھٹکا مسلم لیگ (ن)نے آنکھیں پھیر لیں
  16  اپریل‬‮  2018     |     پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن)کے سینئررہنما حنیف عباسی کا سیاسی مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔انھیں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہیں جاری کیا جا رہا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حنیف عباسی ایفیڈرین کوٹہ کیس میں نامزد ملزم ہیں، حنیف عباسی کو اس کیس میں نامزد ملزم ہونے کی بنا پر 2018ء کے الیکشن میں ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے کیا گیا۔ پارٹی قیادت حنیف عباسی کی جگہ نئی قیادت کو سامنے لائے گی ۔ خیال رہے کہ حنیف عباسی نواز شریف کے لانگ مارچ کے دوران عوام کی بڑی تعداد کو اکٹھا کرنے میں بھی ناکام ہوئے تھے، جس پر ن لیگ کی اعلیٰ قیادت ان سے ناراض بھی تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
67%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved