ایک فیملی ہوٹل پر ڈنر کرنے آئی ،اس دوران فیملی کا ایک بچہ واش روم گیا ، وہاں ہوٹل انتظامیہ کے ایک شخص نے اس کے ساتھ کیا حرکت کر ڈالی؟؟افسوسنا
  16  اپریل‬‮  2018     |     پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈنر کےلئے ہوٹلوں پر جانے والی فیملیز اب خود ہوٹل انتظامیہ کے ہاتھوں بھی محفوط نہیں ۔ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہوٹل پر کھانا کھانے والے بچے کے ساتھ بھی بد اخلاقی کا واقعہ پیش آگیا۔ وفاقی پولیس اور معروف ہوٹل انتظامیہ کی ملی بھگت سے ڈنر کیلئے آنے والی فیملی کے بچوں سے مبینہ طورپر واش روم میں غیر اخلاقی حرکات کا انکشاف ہوا ہے تھانہ سیکرٹریٹ نے ڈاکٹر وقاص الحسن کی درخواست پر مقدمہ نمبر 95 درج کرلیا ۔ متاثرہ خاندان نے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ ڈنر کرنے ایک مقامی فائیوسٹار ہوٹل آیا اس دوران درخواست گزار کا چھوٹا بھائی علی حسن رات ساڑھے نو اور دس بجے کے درمیان واش رم ہاتھ دھونے کیلئے گیا وہاں ہوٹل کے ایک حمید نامی سٹاف ممبر نے میرے چھوٹے بھائی

کا راستہ روکے رکھا اور غیر اخلاقی حرکات کی کوشش کی ۔میرے بھائی کی دھمکی دینے پر مذکورہ ملزم وہاں سے بھاگ گیا ہوٹل انتظامیہ کو شکایات کے باوجود انہوں نے ہماری ایک نہیں سنی بلکہ ہمیں ڈرانا دھمکانا اور بہانے بنانے شروع کردیئے اور یہ بھی کہا کہ جنات نے یہ کام کیا ہوگا آخر کار مجبور ہوکر 15 پر کال کی۔ جس کے بعد پولیس آنے کے بعد انتظامیہ نے بڑی مشکل سے سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی جس میں ہم نے اس بندے کی شناخت کرلی جو کہ ہوٹل کا سٹاف ممبر تھا اور ہوٹل انتظامیہ نے تسلیم کیا اور وہ بندہ دینے سے انکاری ہے بعد ازاں تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
100%
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved