اگلے ہفتے دو نہیں ،تین نہیں بلکہ چار چار چھٹیاں ، سرکاری ملازمین کی موجیں لگنے کا امکان
  25  اپریل‬‮  2018     |     پاکستان

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) مزدوروں کے عالمی دن " یومِ مئی " کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی تمام سرکاری ملازمین کو چھٹی کی آس ہے اور اسی چھٹی کی آس لگا کر وفاقی اور صوبائی سرکاری ملازمین نے ایک نہیں بلکہ تین

سے چار چھٹیوں کا پروگرام بنا لیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق یوم مئی کی چھٹی منگل کے روز آرہی ہے اور اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی ملازمین نے یوم مئی کے حوالے سے چار چھٹیوں جبکہ صوبائی ملازمین نے تین چھٹیوں کا پروگرام ترتیب دے دیا ہے _یکم مئی بروز منگل ہے، وفاقی ملازمین کو ہفتہ اتوار کی چھٹی ہوتی ہے اور متعدد ملازمین نے سوموار کی چھٹی کے لئے درخواست دے دی جبکہ دوسری طرف صوبائی ملازمین نے سوموار کی چھٹی کی درخواستیں دیکر اتوار سوموار منگل انجوائے کرنے کا پروگرام بنا لیا ہے ۔ اس طرح وفاقی ملازمین ہفتہ اتوار سوموار اور منگل کو چھٹی کرنے کا پروگرام بنا چکے ہیں ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اپنے دفاتر سے دور دراز علاقوں میں تعینات صوبائی اور وفاقی ملازمین کے تین سے چار چھٹیاں کرنے کے امکانات سب سے زیادہ دکھائی دے رہے ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
71%
ٹھیک ہے
17%
کوئی رائے نہیں
6%
پسند ںہیں آئی
6%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved