’’انا للہ وانا الیہ راجعون ‘‘ پاکستان کے اہم شہر میں خوفناک حادثہ ۔۔ لاشوں کے ڈھیر لگ گئے
  9  مئی‬‮  2018     |     پاکستان

فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ساہیانوالہ کے قریب موٹر وے پر ایک بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد انٹرچینج کے قریب موٹروے پر حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ملتان سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں بس کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ اس میں سوار

11 مسافر زخمی ہوئے، جن میں سے 4 زخمی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ باقی 7 زخمیوں میں سے 3 کو انتہائی تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال اور ایک زخمی کو فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا، جبکہ 3 زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دے دی گئی۔ دوسری جانب پولیس نے مرنے والوں کی لاشیں تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
11%
ٹھیک ہے
37%
کوئی رائے نہیں
11%
پسند ںہیں آئی
42%



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved