رمضان المبارک کا آغاز!دفاتر کے اوقات کار کیاہوں گے؟ملازمین کو خوشخبری مل گئی
  17  مئی‬‮  2018     |     پاکستان

لاہور (نیوزڈیسک )پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان کل رمضان کا پہلا روز ہ رکھیں گے،پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آنے کا اعلان ہوتے ہی سرکاری دفاتر کے اوقات کار بھی تبدیل ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق آج رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد چیئر مین کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کرتے

ہوئے بتا یا کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد کل پہلا روزہ ہو گا ۔رویت ہلال کمیٹی کی مختلف شہروں میں قائم زونل کمیٹیوں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد حتمی اعلان کردیا گیا ۔رمضان المبارک آتے ہی سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی ہو گئی ہے ۔رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر صبح 8بجے سے 2بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کو سرکاری ادارو ں میں چھٹی دوپہرایک بجے ہو گی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved