محکمہ موسمیات نے بھی روزے داروں کو ٹھنڈی ٹھارخوشخبری سنا دی،
  17  مئی‬‮  2018     |     پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان المبارک کے آتے ہی محکمہ موسمیات نے بھی خوشخبری سنادی ہے ۔ ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، خیبر پختونخوا، فاٹا،، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوں ا

ور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر وسطی جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں10، قصور04، فیصل آباد02، ،،خیبرپختونخوا کے علاقے کالام میں 11، دیر10، بالاکوٹ، رسالپور، لوئر دیر 06، پاراچنار 05، میرکھانی03، کاکول، کوہاٹ 02، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ اور مظفرآباد کے مقام پر03 ملی میٹررریکارڈ کی گئی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
89%
ٹھیک ہے
11%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved