’’اب ہونگے گرمیوں میں سردیوں کے مزے ‘‘ پاکستان میں کس تاریخ سے خوب بارشیں برسیں گی کہ ٹھنڈ ہو ہو جائے گی ؟ دھماکہ خیز خبر
  12  جون‬‮  2018     |     پاکستان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے حوالے سے پیشن گوئی کرتے ہوئے اہلیان لاہور سمیت پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر لاہور اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بارشوں کا سلسلہ 19 جون تک جاری رہے گا۔بارشوں کا دوسرا سلسلہ 22 جون سے 24 جون تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ مون سون جولائی کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سیکرٹری جنرل رویت ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیا چاند جمعرات 14 جون 2018 ءکی شام دکھائی دینے کا امکان تقریباً نہ

ہونے کے برابر ہی ہے لہٰذا رمضان المبارک کے 30 ایام مکمل کرنے کے بعد عیدالفطر 16 جون کو ہوگی ۔ بیان میں کہا گیا کہ نیا چاند اُس وقت تک دکھائی نہیں دیتا جب تک کہ اُس کی عمر غروبِ آفتاب کے وقت کم از کم 19گھنٹے سے زائد اور غروبِ شمس و غروبِ قمر کا درمیانی فرق کم از کم 40 منٹ سے زائد نہ ہو جائے ۔ نیا چاند 13 اور 14 جون کی درمیانی شب پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 12 بجکر 43 منٹ پر پیدا ہوگا ۔ نئے چاند کی عمر 14 جون 2018 ءکو غروبِ آفتاب کے وقت پاکستان کے کسی بھی شہر میں 19 گھنٹے سے زائد نہیں ہوگی نیز غروبِ آفتاب و غروبِ قمر کا درمیانی فرق پاکستان کے تمام شہروں میں 40 منٹ سے کم ہوگا لہٰذا رمضان المبارک کے 30 دِن پورے ہونے کے بعد عید الفطر ہفتہ 16 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بھی شوال کا چاند جمعرات کو نظر آنے کے حوالے سے کہا تھا کہ سائنسی لحاظ سے 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند کی عمر کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کو تفصیلات بھی بھجوائی تھیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کو شب 12:45 پر ہو گی۔ غروب آفتاب سے چاند 39 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا۔ سورج غروب ہونے پر چاند کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہو گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
28%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
6%



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved