بریکنگ نیوز! عید کی چھٹیاں اچانک ختم کر دی گئیں
  13  جون‬‮  2018     |     پاکستان

کراچی(سی پی پی )بریکنگ نیوز! عید کی چھٹیاں اچانک ختم کر دی گئی۔۔ منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطحہ احمد فاروقی کی ہدایت پرعیدالفطرکی چھٹیوں کے دوران کچرا اٹھانے کا کام جاری رکھنے کے لئے تمام چائنیز اور لوکل ٹھیکیداروں کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ عید کی چھٹیوںکے دوران بلا تعطل کام جاری رکھیںگے۔ اس سلسلے میں سیکریٹری بورڈ نادر خان کی سربراہی میں تمام ٹھیکیداروں اور ڈائریکٹر آپریشنزبورڈکوہدایت جاری کی گئی ہیں جس میں کنٹریکٹرز کو گھر گھر سے کچرا اٹھانے،کچرا کنڈیوں اور کنٹینرز کو روز صاف کرنے، جی ٹی ایس سے لینڈفل سائٹ کچرا منتقل کرنے اور متواتر چونے کے چھڑکا کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات میںمساجد، عید گاہوں، امام بارگاہوںاور قبرستانوں کی صفائی ستھرائی کے لئے خصوصی فورس تعینات کردی گئی ہے۔ جبکہ سیکریٹری

بورڈ نادر خان نے صفائی ستھرائی کاکام یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ہدایت کی ہے کہ کچرا بروقت اٹھانے کے ساتھ ساتھ عوام کی شکایات کا بھی بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف نہ ملنے کے صورت میں ٹھیکیداروں کے خلاف معاہدے کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام امت مسلمہ کیلئے یہ مہینہ اور عیدالفطر بہت مقدس ہیں ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں مکمل ریلیف فراہم کریں اور صفائی کے معیار کو برقرار رکھیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطحہ احمد فاروقی کی ہدایت پرعیدالفطرکی چھٹیوں کے دوران کچرا اٹھانے کا کام جاری رکھنے کے لئے تمام چائنیز اور لوکل ٹھیکیداروں کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ عید کی چھٹیوںکے دوران بلا تعطل کام جاری رکھیںگے۔ اس سلسلے میں سیکریٹری بورڈ نادر خان کی سربراہی میں تمام ٹھیکیداروں اور ڈائریکٹر آپریشنزبورڈکوہدایت جاری کی گئی ہیں جس میں کنٹریکٹرز کو گھر گھر سے کچرا اٹھانے،کچرا کنڈیوں اور کنٹینرز کو روز صاف کرنے، جی ٹی ایس سے لینڈفل سائٹ کچرا منتقل کرنے اور متواتر چونے کے چھڑکا کی ہدایت کی گئی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
31%
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
6%
پسند ںہیں آئی
29%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved