گرمی سے پریشان ہونا چھوڑ دیں طوفانی بارشوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنا دی
  14  جون‬‮  2018     |     پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ سے پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ جمعہ کی رات سے جمعرات تک شدید بارشیں ہوں گی، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر ،اسلام آباد، راولپنڈی، مری میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں بھی بارشیں ہوں گی، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، میانوالی، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال میں اتوار سے بدھ تک، ڈی آئی خان، ڑوب، سبی، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویڑن ،بدین،ٹھٹھہ، کراچی، میرپور خاص ڈویڑن میں پیر سے جمعرات تک بارشوں کا امکان ہے۔دوسری جانب بجلی کا ش

ارٹ فال 5 ہزار760 میگاواٹ تک پہنچ گیا، طلب 23 ہزار 920 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی فراہمی 18 ہزار 160 میگاواٹ ہے۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ٗبجلی چوری والے فیڈروں کے ساتھ ساتھ کم نقصانات والے فیڈروں پر بھی چھ سے 11 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
76%
ٹھیک ہے
10%
کوئی رائے نہیں
5%
پسند ںہیں آئی
10%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved