عید الفطر کے دوران ملک بھر میں بارشیں ہوگی یا نہیں؟محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنادی
  14  جون‬‮  2018     |     پاکستان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہفتےسےپاکستان میں پری مون سون بارشوں کاآغازہوگا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے جمعےسےنم ہوائیں ملک کےبالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی اور گرج چمک کےساتھ بارش کاسبب بنیں گی۔محکمۂ موسمیات کے مطابق عیدکےدوران اسلام آباد،بالائی پنجاب ،خیبرپختونخوا،فاٹا اور کشمیرمیں کہیں کہیں بارش کاامکان ہے۔جمعہ کوکشمیر،ملحقہ پہاڑی علاقوں اور چندمقامات پربارش کاامکان ہے جبکہ ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان میں چندمقامات پر بھی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کوملک کےبیشترعلاقوں میں موسم شدیدگرم اورخشک رہےگ

ا جبکہ ساہیوال ڈویژن میں چندمقامات پربارش کی پیش گوئی کی ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود اوربوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے کہا ہے کہ شہرمیں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ اس وقت کراچی میں سمندری ہوائیں 27کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہواؤں میں نمی کاُتناسب50 فیصد ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان بتایا جا رہا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved