عید پر سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں ملیں گی یا نہیں ، حکو مت نے اہم خبر سنا دی
  14  جون‬‮  2018     |     پاکستان

لاہور (نیوز ڈیسک )عید الفطر پر حکومت نے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا اعلان کیا تھا لیکن نگران حکومت نے آتے ہی سرکاری ملازمین کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا۔ نگران حکومت نے وفاقی اور سرکاری محکموں کے ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کی بجائے مہینے کے آخر میں معمول کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا جس نے سرکاری ملازمین کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا۔عید الفطر پر ایڈوانس تنخواہ نہ ملنے پر سرکاری ملازمین کے منہ لٹک گئے۔ اس سےقبل خبر آئی تھی کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کو عید الفطر کے موقع پر ایڈوانس تنخواہ دینے کا معاملہ نگران وزیر اعلیٰ حسن عسکری کے سامنے پیش کیا جائے گا۔اور نگران وزیراعلیٰ نے معاملے کی منظوری دی، تو ہی سرکاری افسران و ملازمین کو عید الفطر پر ایڈوانس

تنخواہ جاری کی جائے گی۔لیکن نگران حکومت نے وفاقی اور سرکاری محکموں کے ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کی بجائے مہینے کے آخر میں معمول کی تنخواہ دینے کا ہی اعلان کیا ۔ سرکاری ملازمین کے لیے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا جس کے تحت سرکاری ملازمین کو عید الفطر پر 15 جون سے 18 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔ اسی باعث ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی مشکل قرار دی جا رہی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
29%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
14%
پسند ںہیں آئی
57%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved