آپ کے وارنٹ جاری اور میں آپ کو گرفتار کرنے آیا ہوں ۔۔۔۔ ، یہ شخص دراصل کون تھا ؟
  11  جولائی  2018     |     پاکستان

لندن(ویب ڈیسک) ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر لندن میں ایک شخص خیبرپختونخوا پولیس کی وردی پہن کر نواز شریف اور مریم نواز کو گر فتار کرنے پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر دلچسپ صورتحال اس وقت اختیار کر گئی،جب کچھ لوگ ان کے گھر کے باہر نعرے بازی کر رہے تھے اچانک ایک شخص خیبرپختونخوا پولیس کی وردی پہن کر نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کرنے کیلئے پہنچ گیا ۔ نوجوان نے کہا احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے ہیں لہٰذا انہیں پکڑ کرپاکستان لے جانے آیا ہوں ۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جس کسی نے بھی کرپشن کی ہے اس سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت فی الفور واپس لی جائے اور اس کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وہ روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کے مقبول عام سلسلے ایشو آف دی ڈے میں اظہار

خیال کر رہے تھے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس میں پیپلز پارٹی یا پھر کسی اور کی باری والی کوئی بات نہیں ہے۔ نیب ایک آزاد ادارہ ہے، اگر وہ کسی کے خلاف کوئی تفتیش کر رہا ہے تو کسی نہ کسی ثبوت پر ہی کر رہا ہے۔ اگر پیپلز پارٹی یا کسی بھی جماعت کا لیڈر ہو اس کا دامن صاف ہے تو وہ خاطر جمع رکھے، اس سے انصاف کیا جائے گا۔اسدعمر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد صرف کرپٹ لوگوں کے خلاف ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved