انتخابات 2018ء ملتوی کر دیئے جانے کی قیاس آرائیوں کو تقویت ملنے لگی۔۔ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا
  11  جولائی  2018     |     پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات 2018 ملتوی کر دیے جانے کی قیاس آرائیوں کو تقویت ملنے لگی، عام انتخابات ملتوی کرنے کے لیے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت،، درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 2018 کے عام انتخابات ملتوی کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی، درخواست شہری لیفٹیننٹ کرنل (ر )عبدالقادر نے دائر کی اور درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔

عدالت نے لیفٹیننٹ کرنل (ر )عبدالقادر کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق عام انتخابات میں امیدواروں کی سکروٹنی کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے گئے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کی جائیں کہ ہر ضلعے میں سکروٹنی بورڈ تشکیل دیا جائے۔ سکروٹنی بورڈ یقینی بنائے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والا امیدوار آئین کے آرٹیکل 62 پر پورا اترتا ہو۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved