’’بڑی خبر ‘‘ بڑی عید،بڑی خبر، بڑی خوشیاں، پاکستانی ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی
  9  اگست‬‮  2018     |     پاکستان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) بڑی عید،بڑی خبر، بڑی خوشیاں، پاکستانی ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی۔خیبرپختونخواہ حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی عید پر بڑی عیدی دے دی۔ خیبر پختونخواہ حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو 17 اگست تک تنخواہوں اورپینشنزکی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عید الضحیٰ کی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے ماہرین فلکیات کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید الضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان میں ذی الحج کا چاند 12 اگست کو نظر آ جانے کے واضح امکانات ہیں۔ 12 اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں پاکستان میں عید الضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔ جبکہ ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 12 اگست کو کراچی میں ہوگا۔ دوسری جانب عید الضحیٰ کی آمد کے پیش نظر وفاقی حکومت نے 17 اگست کوتنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کی ہدایات جاری کردیں۔ وفاقی حکومت نے حکم جاری کیا کہ عید سے قبل ہی متعلقہ محکمے اس حکم نامے پر

عملدرآمد ہو یقینی بنائیں۔اس کے بعد پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو اسی طرز کی خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت کے تحت کام کرنے والے تمام سرکاری ملازمین کو 17 اگست تک تنخواہیں اور پینشنز ادا کر دی جائیں گی۔ اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی عید پر بڑی عیدی دے دی۔ خیبر پختونخواہ حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو 17 اگست تک تنخواہوں اورپینشنزکی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔حکومت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 17 اگست سے پہلے پہلے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پینشنز دے دی جائیں گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
80%
ٹھیک ہے
15%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
5%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved