صدر ممنون حسین نومنتخب وزیراعظم سے حلف کیوں نہیں لینگے ؟ بالآخر اہم وجہ سامنے آگئی
  10  اگست‬‮  2018     |     پاکستان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین کی بیرون ملک مصروفیات کے باعث قائم مقام صدر اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا نومنتخب وزیراعظم سے حلف لینے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین 15 اگست کو برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے

اور شیڈول کے مطابق 19 اگست کو وطن واپس آئیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر ممنون کے بیرون ملک جانے کے پروگرام میں تاحال کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ نئے وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب 17 یا 18 اگست کو ہو سکتی ہے۔ صدر مملکت کی غیر موجودگی میں قائم مقام صدر صادق سنجرانی نومنتخب وزیراعظم سے حلف لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ صدر ممنون حسین نے نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سمری منظور کر لی ہے۔ اجلاس میں نومنتخب ارکان سے حلف لیا جائے گا بعد میں حروف تہجی کے لحاظ سے ان کے نام پکارے جائیں گے تاکہ وہ رول آف نمبرز پر دستخط کریں۔ذرائع کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی 13 اگست کے اجلاس میں ہو گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
60%
ٹھیک ہے
10%
کوئی رائے نہیں
5%
پسند ںہیں آئی
25%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved