کروڑوں پاکستانیوں کی چاہت ہر دلعزیز صحافی ’’حامد میر ‘‘ نے جیو کو خیر باد کہہ دیا ۔۔
  10  اگست‬‮  2018     |     پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف تجزیہ نگار اور سینئر صحافی حامدمیر نے جیو نیوز کوخیبرباد کہہ دیا اور وہ جی این این کیساتھ بطور صدر منسلک ہوگئے ہیں لیکن اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ جیو نیوز کا ایک اور معروف اینکر بھی حامد میر کیساتھ جی این این کیساتھ منسلک ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے

کہ حامد جی این این پہنچے تو عملے کیساتھ ان کا تعارف کروایا گیا اور اس دوران ان کیساتھ منیب فاروق بھی کھڑے نظر آئے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے یہ چہ مگوئیاں شروع کر دی ہیں کہ حامد میر کیساتھ منیب فاروق بھی جی این این کیساتھ منسلک ہو گئے ہیں تاہم خود منیب فاروق کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ دوسری جانب سماءنیوز کے معروف صحافی و اینکرپرسن ندیم ملک نے بھی سماءنیوز سے استعفیٰ دیدیا ہے اور ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر حامد میر کی جگہ جیو نیوز جوائن کریں گے تاہم اس حوالے سے ندیم ملک کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved