تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے قریبی ساتھی اور اہم سیاسی شخصیت پراسرار طور پر ہلاک، لاش گاڑی میں لے جاتے ہوئے تین لڑکے پکڑے گئے، سنسنی خیز انکشافات


اہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے قریبی ساتھی، اہم سیاسی شخصیت، عوامی مسلم لیگ پنجاب کے صدر میاں قدیر پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے، میاں قدیر کی لاش تین لڑکے کار میں لے جارہے تھے کہ پکڑے گئے۔ میاں قدیر جو کہ ہربنس پورہ کے رہائشی ہیں اپنی بیوی کے ساتھ کار میں رات ساڑھے دس بجے شادی ہال گئے اور انہیں وہاں چھوڑ کر واپس آ گئے، بھاٹی گیٹ پولیس نے

رات ایک بجے کے قریب ایک مشتبہ کار کو روکا تو اس میں سے ان کی لاش برآمد ہوئی، اس کار میں موجود لڑکوں شہزاد، رحیم اور احسان نے میاں قدیر کو اپنا باپ ظاہر کرنے کی کوشش کی، اس کے بعد کہنے لگے کہ سڑک پر حادثہ ہوا ہے ہم انہیں ہسپتال لے کر جا رہے تھے کہ ان کی موت واقع ہو گئی، ان کی موت کے حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ میاں قدیر دو گھنٹے پہلے فوت ہو چکے تھے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved