تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

سانحہ ماڈل ٹائون کیس پھانسی کا پھندہ مسلم لیگ (ن) کےلئے انتہائی تشویشناک خبر آگئی


لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ (ن) لیگی قیادت کو سانحہ ماڈل ٹائون پراب پھانسی کا پھندہ نظر آرہا ہے جسکی وجہ سے وہ غنڈہ گردی کی سیاست پراتر آئی ہے‘(ن) لیگ والوںکی اب ٹانگیں کانپ رہی ہیں ‘حمزہ شہبا زشر یف کی ہدایت پر (ن) لیگ والے احتساب عدالت کے باہر پولیس پرحملہ آوار ہوئے ہیں‘احتجاج (ن) لیگ کیلئے نیک نامی نہیں بدنامی ہی ثابت ہوگا ‘(ن) لیگ کی خود کو مظلوم بنانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی (ن) لیگ آج بھی لاشوں کی سیاست کر نا چاہتی ہے مگر ہم انکو کامیاب نہیں ہونے

دیں گے ن لیگ کی جانب سے طے شدہ منصوبے کے تحت احتساب عدالت کے باہر صورتحال خراب کی گئی ان کی کوشش ہے کہ ماڈل ٹائون جیسا کام ہوجائے تاکہ اسے دکھا کر حکومت کو ظالم ثابت کیا جاسکے لیکن ہم ایسا کچھ نہیں ہونے دیں گے‘، آل شریف کی چھتری تلے ماڈل ٹا ئون میں جو کچھ ہواہم اسے نہیں دہرائیں گے‘ آصف زرداری ایسا نجومی ہے جو سڑک کنارے بیٹھ کر فال نکالتا ہے۔ جمعرات کو پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹا ئون پر جے آئی ٹی کے فیصلے کے باعث یہ پریشان ہیں احتساب عدالت کے باہر ماڈل ٹان جیسی کوئی حرکت نہیں کی جائے گی، آل شریف کی چھتری تلے ماڈل ٹان میں جو کچھ ہواہم اسے نہیں دہرائیں گے، ان کی کوشش ہے کہ اس قسم کی کوئی بات ہوجائے تاکہ یہ اسے دکھا کر کہہ سکیں کہ دیکھیں کتنا ظلم ہورہا ہے لیکن ہم ایسا کچھ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت پولیس سے تصادم کی صورتحال پیدا کی کیونکہ آج صبح ہی حمزہ شہباز کا بیان چلا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کو احتساب عدالت اور پنجاب اسمبلی میں ٹف ٹائم دیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ آج اس موڈ میں ہیں کہ پولیس کے ساتھ لڑائی شروع کریں ، احتساب عدالت کے باہر موجود افراد نے جان بوجھ کر پولیس سے لڑائی کی،پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کیا ، ان افراد کو منتشر کرنے کی کوشش کررہی ہے، پولیس کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔احتساب عدالت کے باہر ڈیڑھ سو سے 200 افراد موجود ہیں لیکن میڈیا کی جانب سے صورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپر یم کورٹ نے کل ہی سانحہ ماڈل ٹائون پر نئی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ دیا ہے جو (ن) لیگ والوں کے خلاف ہے اور ان کو اب اس کیس میں پھانسی کا پھندہ بھی نظر آرہا ہے ۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ساڑھے تین سو ووٹ والی پارٹی رہ گئی ہے ‘ فالودے والے اور پپو نائی کے اکا نٹس آصف زرداری کے ہیں ، ایان علی وعدہ معاف بننے کیلئے تیار ہے ان کو اب اپنی پکڑ نظر آرہی ہے آصف زرداری کی حیثیت اب سڑک کنارے فال نکالنے والے نجومی سے زیادہ نہیں رہی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved