تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

پاکستان کی اہم ترین سکیورٹی فورس کے کتنے اہلکار اندھے ہیں جان کر آپ کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی


لاہور(آئی این پی) مجرموں کا پیچھا کرنیوالی ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی اکثر یت آنکھوں کی بیماری کا شکار نکلی ۔ذرائع کے مطابق ڈولفن فورس کی بڑی تعداد کلر بلائنڈ نکلی ،میڈیکل کروانے کا حکم تو ہوا لیکن ان فٹ اہلکار تاحال ڈیوٹیوں پر مامور ہیں ہیوی موٹر بائیک استعمال

کرنیوالی اس فورس کیلئے نظر کا درست ہونا ضروری ہے تاہم رنگوں کے نابینا پن کے اس مرض میں مبتلا اہلکار ڈیوٹیوں پر بھی مامور ہیں۔ ذرائع کے مطابق اہلکاروں کی اس کمزوری کی افسران کو بھی ہے اطلاع دی گئی لیکن اس حوالے سے کچھ نہیں ہوا کچھ عرصہ پہلے یہ انکشاف ہوا تو ایس ایس پی ایڈمن نے اہلکاروں کا میڈیکل کروانے کا حکم دیا اہلکاروں نے میڈیکل کروایا نہ ہی افسران نے کوئی ریکارڈ منگوایا ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved