تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

کس وفاقی وزیر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی


اسلام آباد (آئی این پی)آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم خان سواتی نے وزیراعظم کو استعفیٰ کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ رضاکارانہ طور پر وزارت سے الگ ہونے کو تیار ہوں۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی تبادلہ کیس میں اعظم خان سواتی نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ رضاکارانہ طور

پر وزارت سے الگ ہونے کو تیار ہوں، اعظم خان سواتی کا آئی جی تبادلہ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، اعظم خان سواتی پر الزام ہے کہ انہوں نے سیاسی اثر ورسوخ استعمال کر کے آئی جی اسلام آباد کا تبادلہ کرایا، جے آئی ٹی رپورٹ بھی اعظم خان سواتی کے خلاف آئی ہے، اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے 62ون ایف کے تحت کاروائی کی تو نہ صرف ان کی وزارت جائے گی بلکہ ان کی سینیٹ کی ممبر شپ بھی ختم ہو سکتی ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved