تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

سردیوں کی دیر سے آمد ۔۔اس بارپاکستان میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے کب تک ہیں ؟ اعلان کر دیا گیا


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سردیوں کی دیر سے آمد ۔۔اس بارپاکستان میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے کب تک ہیں ؟ اعلان کر دیا گیا ۔۔پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان، پنجاب کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکشکن بھی جاری کردیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق صوبے کے نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 24

دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے۔ پنجاب حکومت کے محکمہ تعلیم کی جانب سے صوبے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق خشک ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں پر موجود ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ پیشگوئی کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ تاہم شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہنے اور چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ گوجرانولہ،سرگودھا، فیصل آباد، لاہور،ساہیوال ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ، ژوب، ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved