تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

یہ ہیں پیپلزپارٹی کی پہلی خاتون ہند و سینیٹر کرشنا کوہلی عمر کوٹ کا ایک درندہ صفت وڈیرہ تین سال تک ان کے ساتھ کیا کرتا رہا خود ہی ہولناک کہانی سے پردہ اٹھا دیا


اسلام آباد (آن لائن) تھر سے تعلق رکھنے والی پیپلز پارٹی کی سینیٹر کرشنا کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ وڈیرے نے کئی سال تک قید رکھا ۔ سکول ٹیچر کی مہربانی وہ مجھے پاس کرتی رہیں تھر میں پانی کا مسئلہ اہم ہے بروقت حل نہ ہوا تو انسانی بحران پیدا ہو جائے گا۔ کرشنا کوہلی کا کہنا تھا کہ عمر کوٹ کے ایک اتھرے وڈیرے نے ان کے والد اور خاندان کو تین سال تک قید میں رکھا ۔ دن کو کھیتوں میں کام کرواتے شام کو بند کر دیتے ۔ اس دوران تعلیم بہت متاثر ہوئی

اور میری عمر اس وقت تین برس تھی ۔ کوہلی کا مزید کہنا ہے کہ تھرپارکر میں میڈیا نام کی کوئی چیز نہیں اور شاہد یہی وجہ ہے کہ وہاں مذہبی ہم آہنگی بہت زیادہ ہے ۔ کرشنا کوہلی نے کہا کہ بچپن میں مجھے اتنی اذیتیں نہ ملتی تو آج اس مقام تک نہ پہنچتی ۔ سانگھڑ، عمر کوٹ دیگر علاقوں میں لوگ آج بھی قید ہیں اور ایسے وڈیروں کے خلاف ہمیں اقدامات کرنے چاہئیں ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved