تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

اسلام آباد سے دو چینی شہری گرفتار ، یہ وہاں پر کیا خطرناک چیز بنا رہے تھے ؟ سن کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے


سلام آباد(نیوز ڈیسک )اسلام آباد سے دو چینی شہری گرفتار ، یہ وہاں پر کیا خطرناک چیز بنا رہے تھے ؟ سن کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔۔وفاقی دارلحکومت میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے دو چینی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے جو کہ غیر قانونی طور پر شراب بنا کر فروخت کر رہے تھے ۔ پولیس کی جانب سے کارروائی اسلام آباد کے علاقے ایف ٹین میں

کی گئی اور دونوں باشندوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔پولیس کا کہناہے کہ فیکٹری میں سے بڑی تعداد میں شراب ، بیئر اور اس کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینری کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے اور شالیمار تھانہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ایس ایس پی آپریشنز وقارالدین نے اسلام آباد پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اس طرح کے کاروبار میں ملوث افراد کی گرفتار ی کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھیں ۔ان کا کہناتھا کہ ایسے افراد کو زرہ برابر بھی چھوٹ نہ دی جائے گی جو کہ معاشرے کا امن خراب کرنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۯ۔اس سے قبل نومبرمیں انہیں پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران آذربائیجان کے شہریوں کو انسانی اور منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا ۔سیکرٹریٹ پولیس سٹیشن کی حدود میں پولیس اہلکار گشت کر رہے تھے انہوں نے شک گزرنے پر ایک شخص کوروکا اور شناخت جاننے کی کوشش کی ، جس کا نام ابیویا سولوماز تھا ، ایک خاتون پولیس اہلکار نے اس کا پرس چیک کیا جس میں تقریب ایک کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی جس کے بعد اسے فوری حراست میں لے لیا گیا ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved