تازہ ترین  
جمعہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2018

13سالہ بچی سے نازیبا حرکات کی وڈیو بنانے والا امام مسجد پکڑا گیا ۔۔ جانتے ہیں یہ اصل میں ہے کون ؟ جان کر آپ کی بھی روح کانپ اٹھے گی


پیرمحل(مانیٹرنگ ڈیسک)امام مسجد کی دینی تعلیم حاصل کرنے والی 12/13 سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش. مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چند روز قبل فیس بک پر ایک نازیبا ویڈیو اپ لوڈ ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان ایک کمسن بچی سے نازیبا حرکات کرتا نظر آ رہا تھا، جھنگ پولیس نے ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم انوار القمر کو جھنگ کے علاقہ موضع کل کرائی

سے گرفتار کر لیا، ملزم نے دو ماہ قبل نواحی گاؤں اے پلاٹ میں مسجد کے حجرے میں مبینہ طور پر قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے والی 13 سالہ بچی (ش) کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو اپنے موبائل فون سے بنائی تھی، موبائل فون گم ہونے پر ویڈیو لیک ہوئی اور کسی نےاسے سوشل میڈیا پر ڈال دیا. ملزم انوار القمر نے نجی مدرسہ ٹھیکری والا فیصل آباد سے 6 ماہ کا

قرات کورس کر رکھا ہے. ملزم قاری انوار القمر کے خلاف مقدمہ (ش) کے بھائی اعجاز کی مدعیت میں تھانہ صدر پیرمحل میں درج کر لیا گیا ہے اور مقدمہ میں 376/511 ت پ اور18پکچر موشن ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved