تازہ ترین  
منگل‬‮   11   دسمبر‬‮   2018

’’پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے افسوسناک خبر ‘‘ اہم شہر میں انتہائی لرزہ خیز حادثہ ۔۔ اتنی لاشیں بچھ گئیں کہ سن کر ہی دل کانپ اٹھے گا ‎


سکھر(مانیٹر نگ ڈیسک ) صوبہ سندھ کے شہر سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں ایک گھر کی دیوار گرنے سے 8 بچےجاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق صالح پٹ کے گاؤں غلام سرور شنبانی میں ایک گھر کی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں 10 سے زائد بچے ملبے

تلے دب گئے۔بچوں کو نکالنے کے لیے مقامی افراد نے اپنے طور پر کوششیں کیں، تاہم ملبے تلے دبنے سے 8 بچے جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والے بچوں کو طبی امداد کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سکھر میں دیوار گرنے سے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے کر کمشنر سکھر سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ نے ڈپٹی

کمشنر کو زخمیوں کو علاج معالجہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved