تازہ ترین  
پیر‬‮   10   دسمبر‬‮   2018

منشا بم اور اسکے بیٹے کہاں گئے،پولیس ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئی،بالآخر کس سے مدد مانگ لی گئی ؟جانئے


لاہور ( این این آئی) پولیس نے لاہور میں سرگرم قبضہ گروپ کے سرغنہ منشا بم اور اس کے بیٹوں کی گرفتاری کیلئے حساس اداروں سے مدد مانگ لی ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سپریم کورٹ نے جوہر ٹاؤن میں اراضی پر قبضے کے کیس میں منشا بم اور اس کے بیٹوں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ منشا بم کی گرفتاری کیلئے آپریشن ونگ اور سی آئی اے

کی 10سے زائد ٹیمیں کام کر رہی ہیں، پولیس کو منشا بم کے بیرون ملک فرار ہو جانے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق منشا بم اور اس کے بیٹوں کا نام ای سی ایل اور پروونشنل آئیڈینٹی فیکیشن لسٹ میں ہے جبکہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے منشا بم اور اس کے بیٹوں کے ناقابل

ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔سپریم کورٹ کے حکم کے 10روز بعد بھی ملزم منشا بم تاحال گرفتار نہ ہو سکاجس پر اب پولیس نے منشاء بم اور اسکے بیٹوں کی گرفتاری کیلئے حساس اداروں سے مدد مانگ لی ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved