تازہ ترین  
اتوار‬‮   21   اکتوبر‬‮   2018

عوام کیلئے افسوسناک خبر ۔۔ آئی ایم ایف نے قرضہ دینے سے قبل پاکستانیوں کو انتہائی بُری خبر سنا دی ۔۔ تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہاہے کہ پاکستانی معیشت نازک دور سے گزر رہی ہے اور پاکستان جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے جس کے راستے محدود اور اخراجات بہت زیادہ ہیں۔آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان چڑھتی اور

گرتی معیشت کے حصار میں پھنسا ہوا ہے اور اس کی معیشت کی حالت نازک نہیں بہت نازک ہے، ملک کی معاشی صورتحال دوسال تک نازک رہے گی۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کمزور معاشی ترقی اور غربت کو خراب معیشت کی وجوہات قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ

لوگوں کوغربت سے نکالنا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا دشوار ہوگا۔رپورٹ میں تجویز پیش کی گئی کہ پاکستان کوترقی کیلئے خسارے کو پائیدار بنیادوں پر کم کرنے کی ضرورت ہے، شرح نمو میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری اور صنعتی پیداوار کو فروغ دینا ہوگا، سرمایہ کاری اور صنعتی پیداوار سے بہتر ملازمتیں پیداہوں گی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved