تازہ ترین  
اتوار‬‮   21   اکتوبر‬‮   2018

پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات 2018ء میں آر ٹی ایس سسٹم کیسے بند ہوا اور سسٹم کا ٹھیکہ بھارت کو کس نے دیا ؟ ہو شر با انکشافات


سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تسلیم کیا کہ آر ٹی ایس سسٹم میں خرابیاں تھیں جس کی وجہ سے یہ ناکام ہوا۔ لیکن 25 جولائی کی رات 12 بجے آر ٹی ایس سسٹم کس نے رُکوایا اس حوالے سے تحقیقات کے

لیے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ آر ٹی ایس سسٹم روکنے والے کی آواز کی پہچان کی جائے۔ سینیٹر رحمان ملک نے انکشاف کیا کہ آر ٹی ایس کا ٹھیکہ دوبھارتی ہیکرز کی کمپنی کودیا گیا تھا ۔ اس کمپنی سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘ اپنے کام کرواتی رہتی ہےفافن کے نمائندے نے بتایا آر ٹی ایس ٹو جی،تھری جی سسٹم

کے باعث سست ہوا جو ناکامی کا باعث بنا ۔ اجلاس میں سینیٹر رحمان ملک نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آر ٹی ایس سسٹم پہلے ایک کمپنی کو دیا گیاجس کے مشیر موجودہ

حکومت میں وزیر ہیں، اس کی اہلیت ثابت نہ ہوئی تو الیکشن کمیشن کے علم میں لائے بغیرایک اور کمپنی کوٹھیکہ دیا گیاجس کا ایک پتہ بھارتی حیدر آباد ،دوسرا نیویارک کا تھا، اس کو 2 بھارتی ہیکرز چلاتے ہیں جو را کے لیے بھی ہیکنگ کرتے رہے ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved