تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

عوام کو بہت بڑی خوشخبری کو ن سی بنیادی ضرورت کی چیز کی قیمت انتہائی کم کر دی گئی


اسلام آباد / لاہور(آئی این پی ) پنجاب اور اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی 5 روپے فی کلو کمی کردی گئی ، سی این جی کی قیمت 82 روپے سے کم ہو کر 77 روپے کلو ہو گی،قیمت میں کمی پنجاب اور اسلام آباد کے صارفین کے لیے ہے۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث سی این جی کی قیمت میں کمی کرنے کے لیے اوگرا نے سی این جی ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کیے جس میں فیصلہ

کیا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ اور مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اسی تناسب سے سی این جی کی قیمت میں بھی کمی کی جائے گی۔سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کے مطابق سی این جی کی قیمت 82 روپے فی لیٹر سے پانچ روپے فی کلو کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد نئی سی این جی کی قیمت 77 روپے فیکلو ہوگئی ہے، سی این جی کی قیمت میں کمی پنجاب اور اسلام آباد کے صارفین کے لیے ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved