تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

لاہور میں ایک نوجوان اور اس کا ملازم اپنے ہی گھر میں دوستوں کے ہاتھوں قتل ہولناکی کی ایک اور تاریخ رقم ہو گئی


لاہور(آئی این پی ) لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں گھر آئے دو دوستوں نے مبینہ طور پر 24 سالہ نوجوان اور اس کے 12 سالہ ملازم کو قتل کر دیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔اہل خانہ کے مطابق 24 سالہ ارسلان نجی یونیورسٹی میں پڑھتا تھا، جس نے واقعے کے روز گھر میں بتایا کہ اس کے دو دوست اس سے ملنے آئے ہیں، کوئی ڈرائنگ روم میں نہ آئے۔اہلخانہ کے مطابق

12 سالہ گھریلو ملازم طارق پانی دینے گیا تو وہ بھی واپس نہ آیا۔ دو گھنٹے بعد بہن نے ڈرائنگ روم میں جاکر دیکھا تو دونوں کی گلا کٹی لاشیں پڑی تھیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔سپرنٹنڈنٹ پولیس اقبال ٹا ئو ن ڈویژن علی رضا کے مطابق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم امید ہے کہ ملزمان کو جلد ٹریس کر لیا جائے گا۔اہلخانہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ملزمان مقتول کے ہم جماعت تھے، تاہم قتل کی وجوہات کے حوالے سے علم نہیں ہوسکا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved