تازہ ترین  
اتوار‬‮   20   جنوری‬‮   2019

کیا غریب مریض سسک سسک کر مرجائیںگے؟ ادویات کی قیمتیں کتنی بڑھا دی گئیں، خوفناک خبر آگئی


اسلام آباد(آئی این پی ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر تے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ )نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا

نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق مختلف ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے اور یہ اضافہ دوا کی پیکنگ پر تحریر کرنا ہوگا۔ واضح رہے دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ کئی عرصے سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جارہا تھا جس کے لیے کمپنیاں سپریم کورٹ بھی گئیں اور ادویات کی فراہمی بند کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved