تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

ملکی سیاست میں زبردست ہلچل ، وزیراعظم پاکستان نے خودایسا اعلان کر دیاکہ کھلبلی مچ گئی


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملکی سیاست میں زبردست ہلچل ، وزیراعظم پاکستان نے خودایسا اعلان کر دیاکہ کھلبلی مچ گئی ۔۔وزیراعظم عمران خان 26 اور27 جنوری کو سندھ کا اہم دورہ کریں گے، اس دوران اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان دو روزہ دورے پر سندھ آئیں گے۔اپنے اس دورے میں وزیراعظم بدین، گھوٹکی، جیکب آباد اور تھرپارکر جائیں گے، وزیراعظم سندھ کی سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گی.ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان میاں سومرو،علی گوہرمہر، ذوالفقارمرزا کے حلقوں کا دورہ کریں گے، سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سندھ کی سیاست میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کے مدمقابل نظر آرہے ہیں، دونوں جماعتوں کے رہنماں میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔اس دوران سندھ میں گورنر راج لگانے کی بازگشت بھی سنائی گئی، جس کی حکومت کی جانب سے تردید کی گئی۔گذشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی، جو انھوں نے بعد ازاں واپس لے لی۔توقع کی جارہی ہے کہ وزیر اعظم کے دورے سندھ کے بعد سندھ کی سیاست میں تبدیلی کی ہوائیں چل سکتی ہیں.




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved