تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

پاکستانی چھتیں ٹھیک کروالیں ، مزید کب تک با رشیں ہو نگی محکمہ مو سمیا ت نے تا زہ ترین پیشگوئی کر دی


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )شہریوں کے لیے بڑی خبر۔۔ لاہور شہر میں بارش نے سردی بڑھا دی، ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے نئے سسٹم نے موسم حسین بنا دیا، ہلکی بارش کے بعد موسم بھی سہانا ہے، ہر چیز نکھری نکھری سی ہے، ہر منظر دلکش ہے۔ ہکلی بارش سے خنکی میں اضافہ ہوگیا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 رہے گا۔ محکمہ

موسمیات کی جانب سے تازہ ترینپیشگوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، مردان، سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور ڈویژن، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے ۔جبکہ فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات میں ہلکی بارش کا امکان۔ اس دوران مالاکنڈ ڈویژن(سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر)،ہزارہ ڈویژن، مری،گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید برفباری کا بھی امکان ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved