تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

مری میں اب تک کتنے فٹ برف پڑ چکی ہے ؟ محکمہ موسمیات نے ایسی بات بتا دی کہ پاکستان سن کر ہی ٹھٹھرنے لگے


مری(مانیٹرنگ ڈیسک)سوات ،مری ،قلات ،کالام اور ایبٹ آباد سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سیاحوں کی بھی بڑی تعداد موسم کا مزہ لینے کے لئے ان علاقوں کا رخ کئے ہوئے ہے،دوسری طرف ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ مری سمیت دیگر علاقوں میں ٹریفک پولیس سخت برف باری میں سیاحوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے

،سیاح رش میں ڈبل لائن ہرگز نہ بنائیں ،ترجمان ٹریفک پولیس نے کہاہے کہ مری میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ایک فٹ کے قریب برف پڑ چکی ہے، مری میں گذشتہ روز سے اب تک 39 ہزار7سو سے زائد گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں جبکہ 14ہزار 4سو کے قریب گاڑیاں ایگزٹ ہوئیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس نے کہاکہ مری ٹریفک پولیس سخت برف باری میں سیاحوں کو ٹریفک سہولیات فراہم کر رہی ہے، سیاح رش میں ڈبل لائن ہر گز نہ بنائیں اور غلط پارکنگ سے گریز کریں،ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون بہتر سفری سہولیات کا ضامن ہے، سیاح معاونت اور مدد کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0519269200 پر رابطہ کریں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved