تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

22جنوری کو وزیر اعظم پاکستان کا دورہ قطر ، دورے میں کیا اہم ترین معاملہ ڈسکس ہوگا؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 22جنوری کو وزیر اعظم پاکستان کا دورہ قطر ، دورے میں کیا اہم ترین معاملہ ڈسکس ہوگا؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر ۔۔وزیر اعظم عمران خان 22 جنوری کو قطر جائیں گے جہاں کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں ایل این جی معاہدے کے معاملے پر بھیبات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ

قطر کا شیڈول فائنل کرلیا گیا ہے۔ وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر 22 جنوری کوقطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچیں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم امیر قطر اور قطر کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جن میںپاک قطر تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر اعظم کے دورہ قطر کے دوران مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور زلفی بخاری وزیراعظم کے ساتھ ہوں گے، مشیرتجارت اوروزیرپٹرولیم بھی وزیراعظم کے ساتھ قطر جائیں گے۔ وزیراعظم قطری قیادت کے ساتھ ایل این جی کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گے ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved