تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری ۔۔ اب دل کا اسٹنٹ کئی لاکھ کی بجائے محض کتنے ہزار میں ڈالا جائے گا ؟ حکومت پاکستان اور سپریم کورٹ سے غریبوں کیلئے شاندار خبر آگئی


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری ۔۔ اب دل کا اسٹنٹ کئی لاکھ کی بجائے محض کتنے ہزار میں ڈالا جائے گا ؟ حکومت پاکستان اور سپریم کورٹ سے غریبوں کیلئے شاندار خبر آگئی ۔۔۔ محکمہ صحت پنجاب نے دل کے اسٹنٹس کی قیمت مقرر کر دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سینٹرل کمیٹی کی نگرانی میں اسٹنٹس کی بڈنگ کی گئی جس کے بعد ڈرگ اسٹنٹ کی قیمت ساڑھے 30 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ بیئر میٹل اسٹنٹ 13 ہزار 250 روپے کا ہو گا۔اس سے قبل ماہِ فروری میں اسٹنٹ ڈالنے کا خرچہ تین لاکھ سے ایک لاکھ روپے کرنے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی تھی۔
سپریم کورٹ میں غیرمعیاری میڈیکل اسٹنٹس سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی تھی ۔ اسٹنٹس کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے بنائی گئی سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دل میں اسٹنٹ ڈالنے کا کل خرچ ایک لاکھ روپے ہوگا۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے تھے کہ میرے لئے یہ رپورٹ خوشخبری ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے جو خوشخبری سنائی ہے قوم اس کی قیمت ادا نہیں کر سکتی۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تین لاکھ کا خرچہ ایک لاکھ تک لانا ایک معجزہ ہے۔کمیٹی کی تجاویز پر کیا کسی کو اعتراض ہے؟عدالت نے میڈیکل اسٹنٹس کے معاملے پر کمیٹی کی رپورٹ وزارت صحت،ڈرک ریگولر اتھارٹی اور تمام صوبوں کے سیکرٹریز صحت کو بجھوانے کا حکم دیتے ہوئے دس روز میں رائے طلب کی تھی۔تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ محکمہ صحت پنجاب نے دل کے اسٹنٹس کی قیمت مقرر کر دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سینٹرل کمیٹی کی نگرانی میں اسٹنٹس کی بڈنگ کی گئی جس کے بعد ڈرگ اسٹنٹ کی قیمت ساڑھے 30 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ بیئر میٹل اسٹنٹ 13 ہزار 250 روپے کا ہو گا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved