تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

انا اللہ و انا الیہ راجعون طبیعت کی خرابی جان لیوا ثابت ہوئی ،پاکستان کی انتہائی معروف مذہبی شخصیت انتقال کر گئیں


صوابی(مانیٹرنگ ڈیسک )طبیعت کی خرابی جان لیوا ثابت ہوئی ،پاکستان کی انتہائی معروف مذہبی شخصیت انتقال کر گئیں
پاکستان کی معروف مذہبی و روحانی شخصیت شاگرد شیخ الہند حضرت مولانا حمد اللہ جان ڈاگئی بابا جی دار فانی سے رخصت ہو گئے۔مولانا حمد اللہ جان کی نماز جنا زہ آج بروز اتوار 2 بجے ڈاگئی صوابی میں ادا کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف مذہبی و روحانی شخصیت حضرت مولانا حمد اللہ جان ڈاگئی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔وہ ایک عرصے سے علیل تھا تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق حضرت مولانا حمد اللہ جان ڈاگئی انتقال کر چکے ہیں۔ان کے اہلخانہ کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کی جاچکی ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق حضرت مولانا حمد اللہ

جان ڈاگئی کی نماز جنازہ آج 2 بجے ڈاگئی صوابی میں ادا کی جائیگی۔واضح ہو کہ حضرت مولانا حمد اللہ جان ڈاگئی بابا جی صوابی میں پیدا ہوئے۔حضرت مولانا حمد اللہ جان ڈاگئی بابا جی نے اپنی پوری زندگی تبلیغ دین متین اور دین کی اشاعت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔انکے انتقال کی خبر سنتے ہی ان کے عقیدتمندوں غم و حزن سے بے حال ہوچکے ہیں۔اس موقع پر ملک کے طول و عرض میں موجود ان کے عقیدتمند انکے جنازے میں شرکت کے لیے صوابی پہنچ رہے ہیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved