تازہ ترین  
پیر‬‮   10   دسمبر‬‮   2018

اسحاق ڈار کے دو مبینہ فلیٹس کے بارے میں دعویٰ وزیراعظم کے نئے مشیر کے گلے ہی پڑ گیا اپنے بیان سے مکرنے پر اینکر نے ایک ایسا کلپ چلا دیا کہ شہزاد اکبر کے پسینے ہی چھوٹ گئے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے فلیٹس سے متعلق متضاد بیانات نے حکومت کو کشمکش میں ڈال دیا۔ایک نجی ٹی وی اینکر نے شہزاد اکبر سے انٹرویو کے دوران سوال کیا کہ اسحاق ڈار نے حکومت کی جانب سے دعویٰ کئے جانے والے لندن فلیٹس کی تردید کر دی ہے تو شہزاد اکبر نے کہا کہ ہم نے

اسحاق ڈار کے کسی اور ملک میں دو نئے فلیٹس کی تفصیلات معلوم کیں ہیں تاہم کچھ قانونی وجوہات پر اس ملک کا نام نہیں بتا سکتے،میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ اسحاق ڈار کے معلوم ہونے والے 2 نئے فلیٹس لندن میں موجود ہیں، اینکر نے شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کا ایک

کلپ دکھایا جس میں وہ یہ کہہ رہے تھے کہ اسحاق ڈار کے لندن میں 2نئے فلیٹس کے بارے میں معلومات سامنے آئی ہیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved