تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

وزیراعلی پنجاب کا ہیلی کاپٹر کا استعمال، خزانے پر بوجھ وی آئی پی فلائٹس کے لئے کتنے کروڑ روپے مانگ لیے گئے جان کرآپ بھی کہیں گے، ایتھے رکھ نا


لاہور(آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے خزانے پر بوجھ پڑ گیا، وی آئی پی فلائٹس کے لئے 2کروڑ 21لاکھ روپے اضافی فنڈز مانگ لئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے وی آئی پی فلائٹ کے لئے اضافی فنڈز کی منظوری دینے کے لئے آج (منگل ) کو صوبائی سب کابینہ برائے خزانہ کا اجلاس بھی طلب

کر لیا ہے۔اجلاس میں وی آئی پی فلائٹس کے لئے 2کروڑ 21لاکھ روپے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی جائیگی۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے کیبنٹ ونگ کی جانب سے( آج) بروز منگل اجلاس طلب کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں مالی سال حکومت پنجاب نے 14کروڑ 67لاکھ روپے مختص کر رکھا ہے لیکن یہ اضافی فنڈز مختص کردہ فنڈز سے الگ مانگے گئے ہیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved