تازہ ترین  
جمعہ‬‮   14   دسمبر‬‮   2018

تحریک انصاف کے وزرا کو پارٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ۔۔ وزیر اعظم عمران کادبنگ اعلان


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے حکومتی وزراء سے پارٹی عہدے واپس لیے جانے کا امکان، وزیراعظم عمران خان آئندہ چند روز میں نئی پارٹی پالیسی کی منظوری دیں گے، تاہم پارٹی آئین میں اجازت ہونے کے باعث پارٹی کی سربراہی عمران خان اپنے پاس ہی رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اپنے ان رہنماوں سے پارٹی عہدے واپس لینے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جو اس وقت وزارتیں حاصل کر چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے حکومتی وزراء سے پارٹی عہدے واپس لیے جانے کا فیصلہ جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی اجلاس کے دوران کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ چند روز میں نئی پارٹی پالیسی کی منظوری دیں گے۔نئی پارٹی پالیسی کے تحت وہ تمام رہنما جو وزیر بن چکے ہیں، ان سے پارٹی عہدے واپس لے لیے جائیں گے۔تاہم وزیراعظم عمران خان تحریک انصاف کی سربراہی کا عہدہ اپنے پاس ہی رکھیں گے۔

تحریک انصاف کے آئین میں پارٹی سربراہ کو گنجائش دی گئی ہے کہ وہ اپنے پاس 2 عہدے رکھ سکتا ہے۔ اسی لیے وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے چئیرمین کا عہدہ بھی اپنے پاس رکھیں گے۔ وزیراعظم نے پارٹی اجلاس کے دوران پارٹی رہنماوں اور وزراء کو مختلف حکومتی امور پر حکومت کا موقف بھرپور انداز میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پارٹی اپنی میڈیا پالیسی کو مزید موثر بنائے۔ تحریک انصاف کے آئین میں پارٹی سربراہ کو گنجائش دی گئی ہے کہ وہ اپنے پاس 2 عہدے رکھ سکتا ہے۔ اسی لیے وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے چئیرمین کا عہدہ بھی اپنے پاس رکھیں گے۔ وزیراعظم نے پارٹی اجلاس کے دوران پارٹی رہنماوں اور وزراء کو مختلف حکومتی امور پر حکومت کا موقف بھرپور انداز میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پارٹی اپنی میڈیا پالیسی کو مزید موثر بنائے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved